کراچی: معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی فین ہوں، مجھے امید نہیں تھی وہ ٹک ٹاک بند کرنے کو صحیح قرار دیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی بولتے کہ ٹک ٹاک سے بےحیائی بند کی جائے تو ٹھیک تھا تاہم انہیں ٹک ٹاک بند کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں کہنا چاہیے تھا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی کو صحیح قرار دیے جانے کے بیان پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ اگر شاہد آفریدی کہتے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی ختم کی جائے تو ٹھیک تھا، لیکن شاہد آفریدی کو ٹک ٹاک بند کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں  کہنا چاہیے تھا، حریم شاہ نے کہا کہ کسی بھی چیز پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

واضح رہے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی لگنے کے بعد شاہد آفریدی نے اسے درست قرار دیا تھا تاہم حریم شاہ سمیت چند دیگر اداکاروں نے اس کی مخالفت میں بیان دیے تھے اور حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس ایپ پر مکمل پابندی عائد نہ کی جائے بلکہ اس سے متنازع مواد ہٹانے کے بعد پابندی ہٹادی جائے۔

یاد رہے کہ  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک  پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top