راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 21ویں میچ میں فخر زمان کی نصف سنچری اور مصدق احمد کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 206 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آل راؤنڈر محمد عمران 48 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 6 چوکے اور2 چھکے لگائے۔ سیکنڈ الیون میں عمدہ کارکردگی کی بدولت فرسٹ الیون اسکواڈ میں جگہ بنانے والے زین عباس 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے جنید خان نے 2، شاہین شاہ آفریدی، ارشد اقبال،مصدق احمد، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو خیبرپختونخوا کے اوپنر فخر زمان نے 34 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان کے 12 رنز پر پویلین واپس لوٹنے پر بائیں ہاتھ کے اوپنر نے محمد حفیظ کے ہمراہ 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ 17 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
اننگز کے اختتامی اوورز میں مصدق احمد نے 9 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔ انہوں نے شعیب ملک کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔شعیب ملک بھی 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سدرن پنجاب کے عامر یامین اور محمد الیاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
KP batting highlights.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2020
Live: https://t.co/t2wE7LZBpP
WATCH: https://t.co/f9MKWYinHO#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #KPvSP pic.twitter.com/3k5BHkUZvi
KP fall of wickets.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2020
Live: https://t.co/t2wE7LZBpP
WATCH: https://t.co/f9MKWYinHO#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #KPvSP pic.twitter.com/dXrKVgU2e3
ایونٹ میں پانچویں کامیابی نے خیبرپختونخوا کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کردئیے ہیں جب کہ ایونٹ کے 7 میں سے 6 میچز ہارنے کے بعد سدرن پنجاب کے لیے فائنل فور میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
فخر زمان مین آف دی میچ قرار۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں