زرافہ کا شمار زمین کے قدیم اور قد آور جانور میں ہوتا ہے،اس کی اونچی ٹانگیں اور لمبی گردن اسے درختوں کی شاخوں تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے،کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زرافہ زمین پر گھاس کیسے کھاتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح زرافے گھاس کھاتے ہیں،مذکورہ

ویڈیو ڈینی ڈچ نامی صارف نے شیئر کی ہے،جس میں انہوں نے زرافے کو گھاس کھاتے دیکھ کر لکھا کہ یہ عظمت ہے۔

سات سینکڈ پر محیط اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح زرافہ اپنی اگلی ٹانگوں کو چیرتے ہوئے گھاس کھاتا ہے،عین اسی لمحے وہ وہ اپنی گردن کو عجیب وغریب انداز میں موڑتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں کو بند کرلیتا ہے،اس کے ساتھ ہی وہ اپنی پوزیشن پر واپس چلاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ زرافہ کئی دنوں میں صرف ایک بار پانی پیتا ہے،وہ پانی کی مقدار کھانے والے پودوں سے حاصل کرلیتا ہے۔ 

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top