انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطے میں تھا۔
معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی ہیں۔
معيد يوسف نے بتایا کہ اے پی ایس حملے کے وقت ماسٹر مائنڈ را سے رابطے میں تھا، فون کالز کے ثبوت موجود ہیں، چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس اسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت موجود ہیں، را نے پڑوسی ملک میں بھارتی سفارتخانے کے ذريعے حملے کرائے، بھارت نے چینی قونصلیٹ، پی سی ہوٹل گوادر اور اسٹاک ایکسچینج کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’را‘ افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا، اس کیلئے 10 لاکھ ڈالرز دیئے گئے، پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔
معید یوسف نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس جیسی دہشت گردی میں ملوث ہندو پرست دہشت گردوں کو بھارتی عدالتوں نے رہا کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوستان سے نفرت کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ تنازع کے حل اور کشمیریوں کی امنگیں پوری کرنے کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت کی ہندتوا حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں امن کی راہ میں حائل ہیں، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث دہشت گردوں کو رہا کردیا گیا، دنیا کو نظر آرہا ہے کون سا ملک امن پسند ہے اور کون جنگ تُلا ہوا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی غلطی پر پاکستان کا سخت ردعمل آئے گا، اگر مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم بند کردے تو مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بھارت اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا تھا۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اور بھارت کے درمیان روابط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ سے عالمی اور علاقائی امن کو خطرہ ہے، بھارت کی انتہاء پسند پالیسی نا صرف خطے بلکہ دنیا کیلئے بھی تباہ کن ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں بھارتی حکومت کے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیخلاف عزائم دنیا کے سامنے رکھے تھے۔
پورا انٹرویو دیکھنے کے لئے ویڈیو دیکھ لے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں