پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر اوقات اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے انسٹا گرام پر نیمل کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
اداکار حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں حمزہ اور نیمل نے سفید رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی ہیں اور دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا۔
اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک اسٹوری میں نیمل خاور سے متعلق کہا تھا کہ نیمل اُنہیں اللہ کی جانب سے دیا گیا بہترین تحفہ ہے۔
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top