تربت: بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم  پر دہشت گردوں حملے میں ایک اہلکار لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی ادارو پر ہونے والے حملوں میں 22سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا۔

پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ  دو دہائیوں کی  کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں  کے بعد دہشتگردی  کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی  کے واقعات میں بھارتی  ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top