وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
عابد ملہی گرفتار ہو گیا ہے۔ انشااللہ قانون کے مطابق سزا ملے گی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 12, 2020
واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کا فیول ختم ہونے پر موٹروے پر کھڑی تھیں کہ 2 مسلح افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر خاتون اور ان کے بچوں کو مارا، جس کے بعد وہ انہیں قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کا ریپ کیا گیا۔
اس کیس میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی۔
یاد رہے کہ لاہور موٹر وے پر پیش آنے والے واقعہ کو 12 روز گزرنے کے باوجود بھی ملزم عابد کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے عوامی آگاہی کے لئے ویڈیو اور مراسلہ بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ممکنہ طورپردرباروں ، مزاروں، مساجد اور امام بارگاہوں میں روپوش ہوسکتا ہے۔
مراسلہ کے مطابق ملزم کےحوالےسے ویڈیو کلپ کیبلز پر بھی نشر کرنے کی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے عابد کو رواں سال کا موسٹ وانٹڈ ملزم بھی قرار دے دیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں