اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ستمبر 2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچیں جو گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد جب کہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ الحمدللہ، یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں۔
وباءکےباوجود ہماری معیشت کیلئےمزید خوشخبری: ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب $ کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31%جبکہ اگست 2020 سے 9%زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب $ سےزیادہ رہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2020
واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہگائی اور ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران نے آج اجلاس طلب کیا تاھ، جو مؤخر کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو بھی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں