اگر آپ خطروں سے کھیل کر زندگی کا لطف لینا چاہتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ جگہ آپکو ضرور پسند آئے گی

پہاڑوں کی اونچائیوں میں ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا، آج ہم آپ کو کولمبیا میں پہاڑوں میں موجود ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتائیں گے جسکا نام " لاکیسا این ایل ائیر " ہے، اس کی خاص بات یہ ہے یہاں آپ خود کو ہوا میں پرواز کرتا ہوا محسوس کر سکتے ہیں۔



یہ مقام زمین سے 20 میٹر بلندی کی سطح پر ہے جب کہ سمندر سے اس کی بلندی کی سطح تقریباً 2500ہزار میٹر ہے جسے لکڑی کے کیبل سے جوڑا گیا ہے۔



منچلے افراد اس جگہ پر متعدد ایڈونچرزکرنے آتے ہیں، کچھ افراد یہاں پر اپنی چھٹیاں گزارنے کی غرض سے آتے ہیں جبکہ یہاں زیادہ تر ایسے افراد آتے ہیں جو خطرناک جگہوں سے ڈرنے کے بجائے اس جگہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں نہ بجلی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top