باجوڑ: پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی، پاک سرزمین کی حفاظت پر مامور حوالدار تنویر جام شہادت نوش کر گئے، زخمی ہونے والے جوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان مسلسل افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ اٹھارہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

 واضح رہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں، گزشتہ ماہ پاک فوج کے سپاہی صابر شاہ بھی بارڈر پار فائرنگ واقعے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔ پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود افغان حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت افغانستان میں ہونے والے امن منصوبے کے خلاف اور اس حوالے سے پاکستانی کردار  سے خائف ہے، اس طرح کی دہشت گرد کارروائیوں میں ماضی میں بھارت کے ملوث رہنے کے ثبوت ملتے رہے ہیں۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top