کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر و نامور اداکار نے اپنی تصویر  والی امریکی کرنسی کی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے مداحوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 100 ڈالر کا نوٹ شیئر کیا جس پر اُن کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کِپشن میں لکھا کہ ’ہمیں اپنی زندگی میں خود ہی (چیف ایگزیکٹیو آفیسر) بننا چاہیے۔

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے جس کے بعد اُن کی تعریف کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں لکھا کہ ’خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔‘

اداکار نعمان اعجاز نے اس پوسٹ کے ساتھ معروف پاکستانی شاعر احمد فراز کا ایک شعر بھی لکھا۔

 کوشش نہ کر تو سب ہی کو خوش رکھنے کی

ناراض تو یہاں کچھ لوگ خدا سے بھی ہیں

یاد رہے کہ نعمان اعجاز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1 لاکھ 60 ہزار جبکہ ٹویٹر پر 10 ہزار 700 مداح انہیں فالو کررہے ہیں۔ جن  کے ساتھ وہ وقتاً فوقتاً تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top