سماجی کارکن شنیرا اکرم سی ویو کی صفائی کے مقصد میں کامیاب ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوشل میڈیا سائٹس متعدد مرتبہ اپنے ویڈیو پیغامات میں ساحل کی صفائی کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی تھی۔

 شنیرا کی جانب سے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔

شنیرا کی آواز پر کان دھرا گیا اور ساحل کی صفائی بھی کی گئی۔

شنیرا اکرم نے صاف ساحل کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اب ساحل ایسا ہی صاف رہے گا۔

یاد رہے کہ شنیرا نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ  ’سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔ 

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top