کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو مرکزی ملزم سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزمان کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیر اخلاقی کام بھی کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے مکروہ کام کے لیے بھرتی کرنے کے لیے یہ گروپ اشتہارات بھی دیتا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم کی شناخت فیصل قادر کے نام سے ہوئی جو گلشن اقبال کے فلیٹ میں غیر اخلاقی ویب سائٹ کا دفتر چلار رہا تھا ، ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈوائسز بھی قبضے میں لیں۔
فیض اللّٰہ کوریجو نے مزید کہا کہ اشتہار میں 40 ہزار روپے تک تنخواہ دینے کا جھانسہ بھی دیا جاتا تھا اور خواتین کو گھر بیٹھے پارٹ ٹائم جاب کرنے کی آفر بھی کی جاتی تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی الیکٹرانک ڈیوائس سےغیراخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کاڈیٹاملا ہے، یہ گروہ ورچوئل کرنسی کےنام پرخواتین کوغیراخلاقی کاموں میں استعمال بھی کرتا تھا اور ایپ کے ذریعے انہیں دیگر گاہکوں سے ملواتا تھا۔
فیض اللّٰہ کوریجو کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے 35 سے زائد ممبر پاکستان بھر میں کام کر رہے ہیں، متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں فلیٹ پر کارروائی کی گئی۔
فیض اللّٰہ کوریجو نے یہ بھی کہا کہ اپلی کیشن کی مالک سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیو کالز کرنے والی خواتین کو کرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیے جاتے تھے اور جو خاتون جتنے زیادہ ڈائمنڈ حاصل کرتیں انہیں اتنی ہی زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی تھی، 4 لاکھ ڈائمنڈ حاصل کرنے پر خاتون کو 7 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں