اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر افغان مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان شہری غلام محمد امیری اسلام آباد ائیرپورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے کابل جا رہا تھا کہ اسے ائیرپورٹ پر دل کا دورہ پڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مسافر کو اسلام آباد کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں