انھوں نے بتایا کہ یہاں پہنچنے والے کچھ مسافروں کے پاس واپسی کے ٹکٹ نہیں، تو کچھ کے پاس ہوٹل بکنگ نہیں ہے۔
قونصل خانے کے مطابق متعدد پاکستانی مسافروں کے پاس دبئی میں قیام کے اخراجات بھی نہیں ہیں۔ قونصل خانہ اماراتی حکام سے پاکستانی مسافروں کے دبئی میں داخلے کی اجازت کے لیے بات کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ لاہور سے دبئی جانے والے 200 پاکستانی دبئی ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔
اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے کہا: 'ہمیں اطلاع ملی ہے کہ تقریباً 200 پاکستانی دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ پاکستان سے وزٹ ویزے پر آئے تھے۔ پاکستانی قونصل خانے کا عملہ اور افسر مسئلہ حل کروانے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔'
گیان چند نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ تمام مسافروں کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کے پاس وزٹ ویزا ہے۔ 'ہم اس معاملے میں جلد ہی ایک بیان جاری کریں گے اور مسافروں کے حوالے مزید تفصیلات بتائیں گے۔'
پاکستان قونصل خانہ دبئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزٹ ویزا پر دبئی میں داخل ہونے کے لیے مسافروں کے پاس 2 ہزار درہم لازمی ہونے کی شرط ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں