اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگی قائد نواز شریف نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ جو زبان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف استعمال کی گئی یہ جنرل باجوہ پر نہیں پاک فوج پر حملہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ٹائیگر فورس پورٹل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کی طرف سے گیارہ سال پہلے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ عمران خان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف، آصف زرداری سمیت تمام لوگوں نے اکٹھا ہو جانا ہے۔ یہ آج ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گزشتہ روز کی تقریر کے بعد آپ ایک نئے عمران خان کو دیکھیں گے، پہلے تو پروڈکشن آرڈر پر لوگ اسمبلی آجاتے تھے مگر اب یہ اجازت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گیدڑ کی طرح دم دبا کر بھاگنے والا نوازشریف لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف باتیں کر رہا ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کچھ جنرلز اور کچھ ججوں کا نام لے کرفوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ یہ حملہ جنرل باجوہ پر نہیں پاکستانی فوج پر کیا گیا ہے۔ یہی بات بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کر رہا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نے بار بار بیان دیا کہ انہیں نوا زشریف پسند ہے۔  یہ اسرائیل اور بھارت کی لابی کو اپیل کررہا ہے۔ نوازشریف جو گیم کھیلنے کی کوشش کررہا ہے میں اس ساری گیم کو جانتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے اخباروں میں نوازشریف کی تعریف ہو رہی ہے۔ کیا بھارت کو نہیں پتہ جنرل ضیا نے گو د میں بٹھا کر نوازشریف کے منہ میں چوسنی لگائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر سن کر ایک نیا عمران خان بن گیا ہے۔ اب سے ان کو کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملے گی، عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔ انشااللہ اب آپ کو میں مقابلہ کرکے دکھاوَں گا۔ میرے نیچے جو ادارے ہیں ان کو تیار کروں گا، جو پیسہ لوٹ کر باہر لے کر گئے ان کو پکڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب آپ مختلف عمران خان دیکھیں گے، کسی ڈاکو کو اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، لیگی صدر شہباز شریف کے اوپر 23 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے، عدالت میں کلیئر ہونے تک کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔ شریف برادران کا پیسہ خدا ہے، ان لوگوں نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ میر جعفر اور میر صادق پہلے کر چکے ہیں، صرف فائدوں کے لیے قوموں کو غلام بنایا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے مسلم لیگ ن پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top