چینی کمپنی کا ایک اور شاہ کار، 108 میگا پکسل کیمرے والا سب سے سستا فون بنا دیا
چینی کمپنی شیاؤمی کایہ نیا فون ماڈل ریڈمی نوٹ 10ممکنہ طور پر بہت جلد متعارف کروایا جائے گا، تاہم کمپنی کی جانب سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا مگر ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں اس کے متعارف ہونے کے امکانات ہیں۔
رپورٹ نے بتایا ہے کہ ریڈمی نوٹ 10 میں اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر ہوگا۔
یہ موبائل فون شیاؤمی کے مقبول کم بجٹ اسمارٹ فون سیریز میں پہلی بار ہوگا کہ جب 108 میگا پکسل کیمرا اس کے فیچرز میں شامل ہوگا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فون کے کیمرا سیٹ اپ میں ایک میکرو سنسر بھی شامل ہوگا۔
ریڈمی نوٹ9 کی سیریز کے مقابلے میں نوٹ 10 کا کیمرا سسٹم اپ گریڈ ہورہا ہے، عموماً نوٹ سیریز میں 48 سے 64 میگا پکسل کیمرے ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریڈمی نوٹ 10 کے ساتھ ایک سستا ماڈل بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 720 پراسیسر اور 48 میگا پکسل کا مین کیمرا ہوگا۔
یہ دعویٰ بھی کیا گیاہے کہ دونوں ماڈلز میں ایل سی ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ سیلفی کیمرے میں پنچ ہول ڈیزائن دیا جائے گا۔
ان میں سے ریڈمی نوٹ 10 میں 4800 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں