اسلام آباد: گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ لانچ کردی گئی، زیادتی کاشکار بچی زینب کے والد نے بٹن دبا کر ایپ لانچ کی ۔

وزارت انسانی حقوق نے ”زینب الرٹ” کے نام سے ایک ایپ کا اجراء کیا ہے جس کا مقصد بچوں سے ناروا سلوک کے کیسز میں لاپتہ بچوں کی تلا ش کی کوشش کو موثر بنانا ہے۔



تفصیلات کے مطابق گمشدہ اور زیاتی کے شکار بچوں کیلئے زینب الرٹ ایپ کی لانچنگ تقریب ہوئی، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور اسدعمر نے تقریب میں شرکت کی،زینب کے والدامین انصاری نے بٹن دبا کر ایپ لانچ کی، ہنگامی صورتحال میں فوری کاررروائی کیلئے زینب الرٹ ایپ متعارف کروائی گئی ۔

والد زینب امین انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچو ںکو تحفظ دینے کیلئے یہ ایپ مددگارثابت ہوگی، پاکستان میں ایسے واقعات کی روک تھام پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہاکہ انسانی پہلو ہے،سیاست سے بالاتر ہو کر کام کیاجائے ، مجرم کو سزا نہیں ملتی، آسانی سے بچ جاتے ہیں قانون سازی ضروری ہے۔



متاثرہ بچی زینب انصاری کے والد امین انصاری نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں بٹن دبا کر ایپ کا افتتاح کیا جبکہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے والد کہتے ہیں زینب الرٹ بل کی کامیابی کا یہ پہلا دن ہے اور ان کی جانب سے مزید قانون سازی پر زور دیا گیا ہے۔

اس ضمن مین وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں شہری بچوں کی گمشدگی، زیادتی اور تشدد کی شکایت درج کروا سکیں گے جبکہ 30 لاکھ افراد نے پہلے ہی ایپ کو انسٹال کیا ہوا ہے۔

انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری اور منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top