پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
رونالڈو کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ لہذا وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کی فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ نیشنز لیگ کے بقیہ میچز سے فوری دستبردار ہو گئے ہیں۔
پرتگالی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 35 سالہ رونالڈو میں بیماری کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی ہے وہ بہتر ہیں اور انھوں نے آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رونالڈو میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے جہاں کورونا وائرس کی ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے انھوں نے چہرے پر ماسک نہیں لگایا تھا۔
تاہم اسی دوران انتظامیہ کی جانب سے یاد دہانی کروانے پر رونالڈو نے ماسک پہنا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں