تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمان کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی تازہ سیاسی صورت حال اپوزیشن کی تحریک اور مہنگائی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو 2017ء میں این اے 120 ضمنی انتخاب میں اڑھائی ارب روپے کے خرچ کے معاملے کو منظر عام پر لانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اوّل کلثوم نواز کی کامیابی کےلئے اڑھائی ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران ترجمانوں نے مہنگائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران خاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمےکےلئے اقدامات لئے جارہے ہیں۔ مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائیگا۔ اشیائے خردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی جلد کم کرلیں گے۔ مہنگائی زخیرہ اندوزی بلیک کی نشاندہی کےلئے ٹائیگر فورس کو استعمال کر رہے ہیں۔ پوری توجہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری پر مرکوز کر دی ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن کے معاملات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ریوائول کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کیا گیا
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا واضح پیغام دیا تھا کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا، وہ اس کیلئے چاہے دھرنے دیں یا جلسے کریں۔ کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانوان سے خطاب کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے غیر متزلزل بیان کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے، اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے۔ یہ اب جلسے کریں یا دھرنے دیں، انھیں این آر او نہیں ملنا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں