وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ ایسا لگا کہ آگے نہیں جاسکتے کوئی دیوار آگئی لیکن اگر ادارے مضبوط اور خواب بڑھے ہوں تو تمام مشکلات سے مقابلہ کرنے کی قابلیت اور صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
وزیراعٖظم کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اس منصوبے کے ذریعے نیا پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے، یہ منصوبہ آسان نہیں بلکہ بہت مشکل ہے جس میں رکاوٹوں کو آنا ہے لیکن یہ شہر لاہور اور پاکستان کی ضرورت ہے، لاہور میں 40 فیصد کچی آبادیاں ہیں اور یہ شہر تیزی سے پھیل رہا ہے۔
#Live: PM @ImranKhanPTI addresses a ceremony regarding ground breaking of Ravi Riverfront Urban Development Project in #Lahore https://t.co/6sDmv97XgC— Radio Pakistan (@RadioPakistan) September 15, 2020
انہوں نے کہا کہ جب میں نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی بنانے کا ارادہ کیا تو سب نے کہا کہ دیہات میں پرائیوٹ یونیورسٹی نہیں صرف سرکاری یونیورسٹی بن سکتی ہے.
عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکلات سے جوڑرہے ہیں، جب بھی مشکل وقت ہوتا ہے کیمرا مین مائیک پکڑ کر لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ ملک میں واقعی مہنگائی ہوئی ہے اور برے حالات ہیں، جب مشکل حالات میں ایسے سوال کریں گے تو لوگ برا بھلا تو کہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضے واپس کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے اور اخراجات کم کرنے سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکمرانوں کی ترجیح پیسہ بنانا تھا، ماضی کے حکمران ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر چلے گئے تو لوگوں کو مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ زندگی میں بڑے کام کرنے کے لیے سوچ بڑی کرنی ہوتی ہے، لوگوں کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے کہ اقتدار میں آئیں، شوگر ملز لگالیں پیسہ بنایا، لندن میں بڑے گھر لے لیے لیکن ایسا انسان بھی چھوٹا رہ جاتا ہے، بڑے کام کے لیے بڑے خواب دیکھنے ہوتے ہیں، اس کے لیے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں، پھر کوئی واپسی کا راستہ نہیں ہوتا، تب ہی انسان کی صلاحیتیں باہر آتی ہیں۔
تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز جبکہ وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر عہدیدار موجود تھے جبکہ خطاب سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کے موقع پر پودا بھی لگایا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے احساس ہوتا ہے کہ جس پاکستان کا ہم تصور کرتے ہیں وہ پاکستان یہاں نظر آرہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیا شہر ضروری ہے کیونکہ لاہور پھیلتا جارہا ہے، شہر کی چالیس فیصد کچی آبادی ہے جس میں رہنے والوں کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا ہی نہیں، کورونا کی وبا کے دوران مودی نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگادیا، بھارت میں یہ اللہ کا عذاب ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ اس کی معیشت گری ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں