تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ 2020 کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔
لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، جب کہ ایک لاکھ 69 ہزار 596 طلبہ پاس ہوئے۔ تمام طلبہ رزلٹ 80029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔
چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کامیاب طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے مستقبل میں ان کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے 9 بورڈز میں میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان بھی آج کیا جارہا ہے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نتائج کے مطابق امتحان میں 122553 امیدواروں نے داخلہ بھیجا، جن میں سے 121507 امیدوا شامل امتحان ہوئے، ان میں سے 91888 امیدوار کامیاب ہوئے۔
ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان علی چیمہ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 75.65 رہا، 29429 امیدوا مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے، جب کہ 1007 امیدوار غیر حاضر رہے، امتحان میں 57128 طالبات اور 65425 طلبہ شامل امتحان ہوئے تھے۔
طلبہ اپنے نتائج اس ویب سائٹ پر وزٹ کر کے معلوم کر سکتے ہیں
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں