اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون خیبر پختون خوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا سی پیک منصوبے اب صرف مواصلات تک محدود نہیں رہے ہیں، پاکستان کو ترقی کے لیے اپنی صنعتوں کو ترقی دینا ضروری ہوگا۔
PM @ImranKhanPTI directs officials to conduct events in Urdu. In a UN report, it’s states that KP is investing heavily on Human Development, poverty is reducing, now we need to start Industrialisation for employment. Progress on #RashakaiSEZ is exemplary among other SEZs. pic.twitter.com/SCG57JSdnx— PTI (@PTIofficial) September 14, 2020
وزیراعظم نے کہا کہ چین کےتعاون سے ملک میں انڈسٹری لگانے کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے ایم ایل ون منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ترقی اور غربت میں کمی خیبر پختون خوا میں ہو رہی ہے، پختون خوا میں اتنا روزگار نہیں ہے، انڈسٹریل زون کا قیام ضروری تھا، یہ کے پی کے عوام کے لیے بڑا موقع ہے، ہم چاہتے ہیں خیبر پختون خوا میں رہ کر لوگوں کو ملازمتیں ملیں اور انھیں نوکریوں کے لیے مشرق وسطیٰ اور دیگر جگہوں پر نہ جانا پڑے۔Prime Minister @ImranKhanPTI thanking Chinese officials for their tremendous support to initiate an era of Industrialisation through #CPEC in Pakistan, during the development agreement signing ceremony of Rashakai Special Economic Zone. #RashakaiSEZ pic.twitter.com/SkqOz2yo4U— PTI (@PTIofficial) September 14, 2020
وزیر اعظم کا کہنا تھا خیبر پختون خوا کے نوجوانوں کو نوکریاں ملنے سے صوبے میں خوش حالی آئے گی۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رشکئی اقتصادی خیبرپختونخوا کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ رشکئی اقتصادی زون سےروزگارکےنئےمواقع پیداہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، افغانستان میں امن آنے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا جبکہ افغانستان میں امن سے تجارت کےمواقع پیداہوں گے۔
Pakistan played vital role in bringing stakeholders of Afghanistan on same table for Peace talks. InshaAllah, once Peace emerges in Afghanistan, #RashakaiSEZ significance will increase as exports will be carried out to Central Asian countries, in which ML-1 will play vital role pic.twitter.com/lY093xPinz— PTI (@PTIofficial) September 14, 2020
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں