شمالی وزیرستان : سیکیورٹی نے گھڑیوم کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کمانڈر احسان سنڑے کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتا یا کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مارا گیا،اس کے خلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ احسان اللہ سنڑے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں براہ راست ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top