قطر کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قطری ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ یکطرفہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرلینا مسئلہ فلسطین کا حل نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر کی اعلیٰ عہدیدار کا کہناہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا فلسطینی مسئلے کا جواب نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تنازع کی اصل وجہ فلسطینیوں کے سخت حالات ہیں جو کہ بغیر ملک کے رہ رہے ہیں جو کہ زیر قبضہ زندگی گزار رہے ہیں۔
قطر کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کی سربراہی میں امارات، بحرین اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب سے قبل سامنے آیا ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں