فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف یونیو نے 2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا،  جب کہ بلاول بھٹو نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 ، جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی رہنما شاہد خاقان عباسی نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے  48 لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس دیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22ہزار184 روپے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کی جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا۔

حماد اظہر نے 22 ہزار 445 روپے ٹیکس اور ایسوسی ایشن آف پرسن کے تحت 5 کروڑ 94 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا جبکہ شاہ محمود قریشی 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے 3 لاکھ 67 ہزار 460 روپے، محمد اعظم خان سواتی نے 5 لاکھ 90 ہزار 916 روپے ٹیکس دیا۔

چوہدری تنویر احمد خان 32 لاکھ 38 ہزار 733 روپے ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید احمد نے 5 لاکھ 79 ہزار اور 11 روپے ٹیکس دیا۔


غلام سرور خان نے 10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے ، سابق وزیر صحت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے زیرو ٹیکس دیا ہے جبکہ وزیر مواصلات مراد سعید نے 3 لاکھ 74 ہزار 728 ٹیکس ، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل ووڈا نے 2018 میں زیرو ٹیکس اور وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے اور فواہد چوہدری نے 16 لاکھ 98 ہزار 651 ٹیکس دیا۔


رانا ثناء اللہ خان نے 13 لاکھ 88 ہزار 75 روپے ٹیکس، خواجہ رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ٹیکس ، سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 روپے ٹیکس دیا۔


پی ایم ایل این کے احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ، چوہدری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار روپے ، مونس اعلیٰ نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 روپے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے ٹیکس دیا۔

سراج الحق نے 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ٹیکس دیا




Parliamentarians Tax Direct... by Manzar Elahi Turk

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top