لاہور: چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے دیگر دو کیسز کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگری عدالت نے مجرم سہیل کو 6 بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں میں چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد انکا قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم سہیل کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر چھ بار سزائے موت ، دو بار عمر قید اور 64 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد دہشتگری عدالت کے جج محمد اقبال نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اس سے قبل دو مقدمات میں مجرم سہیل شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت کی سزائیں سنا چکی ہے۔

مجرم سہیل شہزاد نے 342 کے حتمی بیان میں الزامات کو جھوٹا قرار دیا، سیکیورٹی ایشوز کے باعث ملزم کا جیل ٹرائل کیا گیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر اور میاں طفیل نے حتمی بیان قلمبند کرایا، مجرم کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سفاک مجرم سہیل شہزاد کو تین مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top