اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے ورلڈ سیفٹی ڈے پر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان نے کووڈ 19 پر قابو پا لیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان قابل تعریف ہے۔
ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے بتایا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، ہیلتھ ورکرز محفوظ ہونگے تو مریض محفوظ رہے گے، کورونا صورتحال میں ہمارے ہیلتھ ورکرز نے مثالی کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر پلیتھا ماہی نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے 7 ممالک میں سے ہے جس نے وبا پر قابو پالیا، اگرچہ اسکول کھلنے سے مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ہم طبی عملے اور ٹیچرز کو ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ آگاہی پھیلا سکیں، وزارت صحت، ڈبلیو ایچ او اور تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر نے کہا کہ پمز ہسپتال نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہر حالت میں لوگوں کو سہولیات دی جائے، ڈبلیو ایچ او کے کردار کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے اہم کرادار ادا کیا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں