وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب نظام بدلتا ہے تو ایک دم نتائج نہیں آتے، نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق و موجودہ کپتانوں نے ملاقات کی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سابق کپتانوں میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور محمدحفیظ شامل تھے، ان کے علاوہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے کھلاڑیوں کی ملاقات میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق مشاورت کی گئی، سابق کرکٹرز نے موقف اپنایا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے مقامی کھلاڑی بے روزگار ہوئے تاہم وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کردی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریجنل کرکٹ سب سے بہترین ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے، پرانا ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہے، اگر کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو ڈومیسٹک ریجن کرکٹ واحد حل ہے، جب نظام بدلتا ہے تو یکدم نتائج نہیں آتے، نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتنا ٹیلنٹ دنیا کے کسی ملک میں نہیں دیکھا، کلب کرکٹ سے براہ راست کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں، اس ٹیلنٹ کو اوپر لانے کے لیے ایک بہتر سسٹم کی ضرورت ہے، جتنی مقابلے کی فضا ہوگی، اتنے ہی بہترین کرکٹرز سامنے آئیں گے جب کہ ایسا سسٹم آسٹریلیا میں نظر آتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مصباح ،حفیظ اور اظہر علی کو بڑی مشکل سے سمجھایا ہے۔ کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے موجودہ نظام کو ہی آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریجنل کرکٹ سب سے بہترین ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے، پرانا ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو ڈومیسٹک ریجن کرکٹ کی واحد حل ہے، نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا۔
وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ اگلے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں