سعودی عرب میں کورونا  کے خطرات کم ہونے کے بعد ملک میں تفریحی سرگرمیاں بہ تدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

سعودی عرب میں آڈیو ویزوئل میڈیا اتھارٹی کے نمائندے منذر الذکیر نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ سعودی عرب میں رواں سال کے آخر تک تمام سینیما گھر 100 فیصد تک کھول دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جببیل اور الاحساء کے گورنریوں میں بدھ کے روز سینیما گھر کھولے گئے ہیں تاکہ مملکت میں‌ تفریحی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔

الاحسا سینیما کھولنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں‌ نے فلم "سن آف آن لائن" دیکھی۔ اس فلم میں سعودی نوجوان نسل کی کہانی سنائی گئی ہے جس کی انٹرنیٹ کی آمد اس کی زندگی کا رخ بدل دیا تھا۔

منذر الذکیر  کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک ملک بھر میں تمام سینیما گھر کھول دیئے جائیں گے اور ملک بھر میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کر دی جائیں گی۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top