منامہ: بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیواس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں ، جہاں انہوں نے گزشتہ روز اسرائیل کا دورہ کیا جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ عرب ممالک کےدورے پر آج بحرین پہنچے ہیں۔
حرین نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پیغام پہنچایا،جسے بحرین کےبادشاہ نے مسترد کردیا،بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں امارات اور اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب رواں ماہ 13 اگست امارات اور اسرائیل نے ایک امن معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کیا اور اس معاہدے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے سے فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کو منجمد کر دے گا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں