اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت مل کر کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی، بارشوں سے کراچی کے عوام کو درپیش تکالیف کا پوری قوم کو احساس ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایک مثبت پیشرفت بھی سامنے آئی ہے،
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کراچی کے 3بڑے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی، نالوں کی مکمل صفائی کیساتھ تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔
پوری قوم اس درد کو محسوس کررہی ہے جس میں کراچی کے عوام مبتلا ہیں۔ تاہم اس تباہ کن صورتحال اور تمام تر مشکلات کے ہنگام مثبت پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ میری حکومت سندھ حکومت کیساتھ ملکر فوری طور پر کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے:— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2020
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں