ترکی اپنے حقوق اور مفادات کا ہرمقام پر ہمیشہ تحفظ کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر مشرقی بحرروم کی صورتحال میں پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی۔

ترک صدر نے نیٹو سے کہا کہ وہ یکطرفہ اقدامات کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کرے جن کے تحت عالمی قوانین کو نظرانداز کیا گیا اورعلاقائی امن کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر ایردوان  نے مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفت  پر غور کیے جانے والی اس ملاقات میں اسٹولٹن برگ کو بتایا کہ ترکی اپنے حقوق اور مفادات کا ہرمقام پر ہمیشہ تحفظ کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

ترک صدر ایردوان نے ترکی کے مشرقی بحیرہ روم میں تمام تر ممالک کے منافع میں  ہونے والے  کسی منصفانہ اور مثبت ڈائیلاگ کے ماحول  کے حق میں ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کو نظر انداز کرنے والے اور  علاقائی امن کو نقصان پہنچانے والے یکطرفہ اقدام کے خلاف  نیٹو کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

اس سے پہلے ترکی نے کہا تھا کہ وہ یونان کے ساتھ مشرقی بحرروم میں تیل اور گیس تلاش کرنے کے حقوق پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود آئندہ دو ہفتے کے لئے شمال مغربی قبرص کے قریب فوجی مشقیں کرے گا۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top