اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں 11 سو سے زائد ملازمتوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔

یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top