وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قرضوں کی ادائیگی کی مناسب صلاحیت موجود ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ موثر معاشی پالیسی کی بدولت کئی سال کے بعد رواں سال فروری میں آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا نے معیشت پر برے اثرات مرتب کیے اور حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو سست کیا، جس کے نتیجے میں ترقی میں تیزی سے کمی کے باعث جی ڈی پی کے تناسب سے قرض میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال دو ہزار انیس بیس کے آخری چار ماہ کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اخراجات کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ بھی ہوا۔

عالمی بینک گروپ کی جانب سے رواں سال جون میں شائع رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت مستحکم رہی۔

وزارت نے کہا کہ حکومت آمدن میں اضافے اور مالی امور میں نظم و ضبط کے ذریعے وسط مدت میں مجموعی ملکی پیداوار اور قرض کے تناسب میں واضح کمی لائے گی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top