کابل: افغانستان کے شہر بلخ میں آرمی یونٹ پر طالبان کے حملے میں 12 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکا ہوا، یہ دھماکا آرمی یونٹ پر ہوا، حملہ آوروں نے بارود سے بھرا ٹرک عمارت سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سیکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ 43 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں 5 ہزار طالبان اسیروں کی رہائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور جلد ہی بین الافغان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں