کراچی: ‏وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال میں این ڈی ایم اے اورپاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیےگئے پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے احکامات جاری کیے ہیں کہ وفاقی ادارے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں، کراچی اور اس کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کراچی میں بارش نے تباہی مچادی ہے اور اگست کے مہینے کے دوران مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سابقہ 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس بار 1931 کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، فیصل بیس پر رواں سال اگست میں 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے جب کہ سابقہ ریکارڈ 298.4 ملی میٹر بارش کا ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top