وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا خواتین سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید بےسہارا خواتین سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے معمولی جرائم میں قید خواتین کو گھر کےقریب جیلوں میں رکھنے کے اقدامات تیز کردیئے۔

 وزیراعظم سے گزشتہ روز وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی اور جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کیں۔ عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ سفارشات پر فوری عملدرآمد کے لیے اٹارنی جنرل سے مشاورت کی جائے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی ، ملاقات میں وزیراعظم کوجیلوں میں قیدخواتین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے جیلوں میں قید خواتین کے حوالے سے مقررہ وقت سے پہلے جامع رپورٹ تشکیل دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیا تھا اور جائزہ لینے کے لئے وزیر برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی تھی اور چار ماہ میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top