موبائل فون کا ستعمال اہم ضرورت بن چکا ہے، کاروباری افراد کو موبائل فون کی ایجاد نے کئی میلوں کی مسافت، وقت کے ضیاع سے بچا لیا، آج کل نت نئے ماڈلز مارکیٹ میں آرہے ہیں مگر صارفین کی کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ موبائل کی بیٹری جلدی خراب ہوجاتی ہے۔ بیٹری کو خراب ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون نے انسانی زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے، اس کی ایجاد سے قبل مسائل تو تھے ہی مگر ان کا حل بھی ممکن تھا، جس میں وقت کا ضیاع، سفر کی تھکن، گرمی،سردی میں پیغام رسانی کرنا کافی مشکل مرحلہ تھا، بعدازاں انسانی مسائل کومدنظر رکھتے موبائل ایجاد کیا گیا، ہرطرف افراتفری مچ گئی، کاروباری شعبے سے وابستہ لوگوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ موبائل فونز کی ایجاد کے ساتھ ہی نئے مسائل نے بھی جنم لیا۔

موبائل کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والی ہماری ہی کوتاہیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے موبائل کا ہینگ ہونا، سکرین کا گرم ہونا اور بیٹری کا جلدی کم ہونا شامل ہے، اکثر ایسے مقامات ہوتے ہیں جہاں نیٹ ورک بے حد کمزور ہوتا ہے اور ایسے میں بار بار ایس ایم ایس اور کال کرنے سے موبائل فون کی بیٹری متاثر ہو سکتی ہے۔

ٹچ موبائل میں بیک وقت متعدد ایپلی کیشنز کُھلی ہوئی ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ہمیں تقریباً ہر ایپلی کیشن سے ہی بار بار نوٹیفکیشن بھی موصول ہورہے ہوتے ہیں، مگرہم اس کو نظر انداز کردیتے ہیں جس کے باعث بیٹری پر اس کا اثر ہوتا ہے،علاوہ ازیں موبائل کا  بلیو ٹوتھ استعمال کرنے کے بعد بھی اسے بند کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔ بلیوٹوتھ کُھلا رکھنے کی یہ عادت فون کی بیٹری کو خراب کرسکتی ہے۔

موبائل کی بیٹری خراب ہونے ایک اہم وجہ تصاویریں بنانا بھی ہے کیونکہ ضرورت سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی وجہ سےسمارٹ فون کی بیٹری خراب ہوتی ہے۔

موبائل کی بیٹری کو طویل عرصے تک قابل استعمال بنانے کے لئے ضروری ہے کہ جن جگہوں پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہو وہاں کالز اور ایس ایم ایس کرنے سے گریز کریں، اپنے فون میں تمام تر ان ایپلی کیشنز کو بند رکھیں جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہے، بلیو ٹوتھ کا کام ختم ہوجائے تو اسے فوراً بند کردیا جائے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top