کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی نے َفلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں لوگ محصور ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آرسے جاری اعلامیے کے مطابق شہر میں 36 مقامات پر نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کراچی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد اور نیو کراچی میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب ایم نائن پر بند کو محفوظ کر دیا گیا ہے جبکہ قائد آباد کے قریب فوجی جوانوں نے ملیر ندی کا شگاف پُر کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیوی کے غوطہ خوروں نے شاہ فیصل ٹاؤن اور کورنگی سے دو لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دادو میں صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوجی جوانوں کو روانہ کر دیا گیا ہے، میر پور خاص کی تحصیل جھوڈو کی پورن ڈرین میں شگاف کے باعث سیلابی پانی قریب کے پانچ دیہات میں داخل ہو گیا ہے، شگاف کو پر کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کراچی فلڈ کنٹرول سینٹر کے ٹیلی فون نمبر جاری کر دیے ہیں۔ متاثرین 02134491082 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متاثرین ہیلپ لائن 02199247267 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں اور آرمی فلڈ کنٹرول سینٹر 02199207795 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ناردرن بائی پاس اور ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند بنا دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top