شمالی وزیرستان: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا۔ 

شمالی وزیرستان آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا بھر پور استقبال کیا۔

آرمی چیف کی  پاک افغان سرحد کے داواتوئی سیکٹر کے دشوار علاقے میں استحکام لانے کے آپریشنز  میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی، سخت محنت سے حاصل امن کے فوائد برقرار رکھنے کے لیئے مقامی آبادی، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں ناکام بنانے کے لیئے ہمیں دشمن کی چالوں، حملوں سے ہمہ وقت چوکس اور تیار رہنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا بھی دورہ کیا۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top