پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق مسلسل تین میچز میں بینچ پر بیٹھے بیٹھے تھک گئے۔ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی اننگز کے دوران امام الحق اپنی سیٹ سے کھڑے ہوئے تو توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر گئے جس پر وہاں بیٹھے سرفراز احمد، بابراعظم، شاداب خان اور شان مسعود وغیرہ بھی ہنسی روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس منظر اور ساتھی کھلاڑیوں کی ہنسی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جبکہ خود امام الحق بھی حیرت زدہ ہوگئے اور اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔
Looks like Imam ul Haq is tired of sitting on the bench 😄#ENGvPAK #PAKvENG pic.twitter.com/DXnAHf6Ioe— It's Cricket Time (@itscrickettime) August 23, 2020
خوشگوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امام الحق کو تینوں میچوں میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے بینچ پر ہی بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ سیریز گزاری ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں