بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے اہم رہنما پی چدم برم نے آرٹیکل 370 اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی جدوجہد میں تعاون کے لئے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بھارت نواز چھ سیاسی جماعتوں کو سراہا ہے۔
پی چدم برم نے متعدد ٹویٹس میں ان سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطالبے پر پرعزم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ خود ساختہ قوم پرستوں کی جانب سے تنقید کو نظر انداز کریں جنہوں نے تاریخ کو نہیں پڑھا لیکن تاریخ کو ازسر نو لکھنے کی کوشش میں ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بھارت کے آئین میں ریاستوں کے لئے خصوصی مشقوں اور اختیارات کی غیر مناسب تقسیم کے حوالے سے کئی مثالیں موجود ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں