اسلام آباد: پاکستان سیٹیزن پورٹل، ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر کےافسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

 چئیرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی 

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی،

جس میں ایف بی آر کے 10اعلی افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ ممبر کسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کولیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے لیڑ جاری کی گئی،

رپورٹ کے مطابق چیف کمشنر آئی آر کراچی،چیف کولیکٹر اسلام آباد،ڈی جی کسٹم کراچی کو بھی کارکردگی بہتر کرنے کی وارننگ دی گئی، جبکہ ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپرشن،چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد کو بھی اظہار ناراضگی کے لیڑ جاری کی گئی،

رپورٹ کے مطابق افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ساتھ میں شہریوں کے مسائل کے تسلی  بخش حل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کا چئیرمین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا کہ شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے، جس کے بعد چئیر مین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائے، 

رپورٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف بھی کی گئی اور ممبر آئی ٹی، چیف مینیجمنٹ آئی آر،  چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top