اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے متعلق اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔
ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کا سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کے اہم مسائل حل کرنے کا فیصلہ ایک مثبت پیشرفت ہے ۔
صدر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اس تباہ کن بحران کے دوران تعاون کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ تعاون مستقبل میں سیلاب کی صورتحال پرقابوپانے ، نکاسی آب ، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ، تازہ پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا ۔
ایک بڑی مثبت پیش رفت۔— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 29, 2020
موجودہ تباہ کن بحران کے دوران اور مستقبل قریب میں برساتی نالوں، سیوریج ٹریٹمنٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کے لئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مابین تعاون بہتری لا سکتا ہے۔ ان حالات میں بشمول کراچی شہر پورے صوبہ سندھ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ https://t.co/5B8dzrPoN3
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں