اسلام آباد: پاکستان نے چین کی وہان لیبارٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں کو جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے آسٹریلوی نیوز ادارے میں شائع ہونے والی خبر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ جھوٹی اور سیاسی بنیادوں پرگھڑی گئی کہانی ہے جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان کیا گیا ہے اور اسے نامعلوم ذرائع سے منسوب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان اس لیب سے متعلق متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لئے کام کرتی ہے، پاکستان میں ابھرتے ہوئے ہیلتھ خطرات، نگرانی اور بیماری پھیلنے کی انوسٹیگیشن کے حوالے سے لیبارٹری تحقیقی و ڈویلپمنٹ پر کام کرتی ہے، پاکستان بی ٹی ڈبلیو کنوینشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی نیوز ادارے کلیکزون کی رپورٹ میں نامعلوم ’انٹیلیجنس ماہرین‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے ‘بھارت اور مغربی حریفوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کے ایک حصے کے طور پر پاکستان میں آپریشنز قائم کیے’۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top