پاکستان کے چین کے لیے نئے سفیر معین الحق نے آج بیجنگ پہنچ کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں پاکستان کے چین میں نئے سفیر معین الحق نے نئی زمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان کردیا ہے۔ معین الحق نے کہا کہ میں آج چینی دالحکومت بیجنگ پہنچا ہوں اور آج ہی میں نے بطور پاکستانی سفیر برایے چین اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں بے شک یہ میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔
معین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی برادر ہیں پاکستان اور چین کے خصوصی تعلقات ہیں میں اور سفارت خانے میں میری ٹیم پاک چین خصوصی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا حصہ ڈالنے کا خواہشمند ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top