تفصیلات کے مطابق لاہور کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، گنیزورلڈ ریکارڈ نے نطالیہ کو کم عمری اور کم سے کم وقت میں ریکارڈ قائم کرنے کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
ہونہار پاکستانی طالبہ نطالیہ کا تعلق لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ سے ہے، اس کی والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ طالبہ نطالیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا بچپن سے ہی سائنس کی طرف رجحان رہا ہے، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نطالیہ نے ٹیبل کے عناصر یاد کیے اور عالمی ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔ والدہ نے بتایا کہ نطالیہ مستقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے۔
گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا، 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ پیریاڈک ٹیبل کا یہ اعزاز بھارت سے پہلے بھی ایک پاکستانی کے پاس تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں