بھارتی پولیس نے ماسک نہ پہننے پر ایک بکرے کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پولیس نے معمول کے گشت کے دوران ایک بکرے کو بغیر ماسک پہننے گھومتا دیکھا تو گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔ بکرے کے مالک نے تھانے پہنچ کر رہائی کی استدعا کی تو اس شرط پر بکرا مالک کے حوالے کردیا گیا۔ کہ دوبارہ بکرے کو ماسک کے بغیر سڑک پر نہیں چھوڑا جائے گا،

بھارت میں ہر شخص پر ماسک پہننا لازم ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا جاتا ہے لیکن جانوروں پر یہ پابندی لاگو نہیں۔ بکرے کی گرفتاری سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر عام ہوئی تو شہریوں نے کانپور پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ بکرے کے مالک کو گرفتار کرنا چاہ رہے تھے جس نے فیس ماسک نہیں پہنا تھا اور اسی کی گرفتاری کے لیے بکرے کو تھانے لائے تھے۔

قبل ازیں پولیس تھانے کے سرکل افسر سیف الدین نے بھارتی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو بتایا تھا کہ اب تو لوگ اپنے کتوں کو بھی ماسک پہنا رہے ہیں تو بکرے کو کیوں نہیں پہنایا جاسکتا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top