اسلام آباد: پاکستان ،چین افغانستان اور نیپال کے وزرا خارجہ نے گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی جس میں کورونا وبا سے نمٹنے اور معیشتوں کی بحالی کیلیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ اتفاق رائے وزرائے خارجہ کے چار فریقی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا جس کی میزبانی چین کے وزیرخارجہ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اقتصادی امور کے وزیر خسرو بختیار نے کی۔

چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حتمی کامیابی تک لوگوں کی صحت کے تحفظ، روزگار کی بحالی اور ان کے ذریعہ معاش میں بہتری کیلئے افغانستان، پاکستان اور نیپال کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

افغانستان، پاکستان اور نیپال کے وزراء نے کہا کہ تینوں فریق کورونا وائرس کے خلاف چین سے تعاون بڑھانے، تجارتی سامان کی نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کیلئے راہداریاں کھولنے، صحت عامہ کی فراہمی یقینی بنانے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top